شادی و طلاق میرا فیصلہ،کوئی اورقصور وار نہیں ،میرا سیٹھی

کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ، مصنفہ اور میزبان میرا سیٹھی نے کہاہے شادی اور طلاق میرا فیصلہ ، کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہراتی۔

میرا سیٹھی نے کہاطلاق سے میں نے سب سے پہلے سیکھا ہمیشہ اپنی گٹ فیلنگ پر انحصار نہ کریں اور کسی بھی شخص کےلئے اپنی شخصیت تبدیل نہ کریں، چاہے وہ آپ کا شوہر ، دوست ، باس یا کوئی اور ہو،زندگی کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا، پہلے سے زیادہ بالغ نظر ہو گئی ہوں۔