سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرینگے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کے فروغ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کی۔

سرمایہ کاری ماحول مزید سازگار بنانے، سہولتوں کی فراہمی، نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور مختلف اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے ذریعے معاشی مواقع سے بھرپور استفادہ کے امور پر غور کیا گیا،اسحا ق ڈار نے عزم کا اعادہ کیا ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کےلئے شفاف، قابل پیش گوئی ،کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جائےگا۔