آئینی عدالت نئی گاج ڈیم کیس کا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئینی عدالت نئی گاج ڈیم کی تعمیر کیس کا محفوظ فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی۔

عدالت نے عملدرآمد رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیئرمین واپڈا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے،وفاقی آئینی عدالت نے 11 جون کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔