پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے 2030 تک صوبہ کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا عوام میں محفوظ خوراک پر آگاہی کا فروغ وقت کی ضرورت ،فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام سے صحت بخش خوراک کی فراہمی میں بہتری آئی،غذائی خود کفالت کےلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کا بجٹ بڑھاتے ہوئے جدید گودام تعمیر کیے جائیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا پنجاب کی جعلی حکومت نے بار بار خطوط لکھنے کے باوجود گندم کی فراہمی بند رکھی، 17 سیٹوں والوں کو اقتدار ملے تو عوام کے مفاد کا نہیں سوچتے،سی آر بی سی منصوبے کےلئے صوبائی حکومت نے 3 ارب مختص کیے مگر وفاق نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاپشاور بس ٹرمینل مکمل مگر این ایچ اے راستے کےلئے این او سی جاری نہیں کر رہا، سوات ڈیم منصوبہ تیار مگر غیر ملکی انجینئرز کے دورے کےلئے وفاق این او سی نہیں دے رہا،گیس بندش سے متوسط طبقہ شدید متاثرہورہاہے۔
17 سیٹوں والوں کو اقتدار ملے تو عوام کے مفاد کا نہیں سوچتے،سہیل آفریدی


















