لاہور (قمر عباس نقوی) اوقاف پنجاب و مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون کی طرف سے ماضی میں بطور زیڈ اے لاہور تعیناتی کے دوران سیکرٹری کے اختیارات کا استعمال، حق نواز ٹرسٹ کے ملحقہ یونٹ کو غیر قانونی طور پر 5یونٹس میں تقسیم کرنے کا انکشاف، سابق زیڈ اے نے ماہانہ کرایہ 1037سے 4195تک مختص کرنے کے تحریری احکامات جاری کردئیے گئے تھے۔اوقاف پنجاب و مذہبی امور کی مزارات اور مدارس سمیت مساجد سے ملحقہ وقف پراپرٹیز کی حفاظت کی ذمہ دار ہے ان پراپرٹیز کو آرگنائزیشن کی جانب سے مختلف نوعیت میں تقسیم کرتے ہوئے کرایہ داری پر دیتے ہوئے آمدنی حاصل کی جا رہی ہے۔ اس میں تبدیلی کا اختیار چیف ایڈمنسٹریٹر و سیکرٹری کا ہے جس کی منظوری کے بعد متعلقہ پراپرٹی یا یونٹ میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے جبکہ سال 9فروری 2016میں لاہور زون کے زیڈ اے عظیم حیات جو کہ موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اول ہیں کی جانب سے لاہور زون کی حدود میں قائم وقف جائیداد ملحقہ حق نوز ٹرسٹ محمود بوٹی سے ملحقہ یونٹ نمبر1رقبہ 32مرلے جو کہ بشیر احمد اور محمد علی پسران خدا بخش کے نام کرایہ داری پر تھا، سابق زیڈ اے لاہور کی جانب سے منسوخ کردیا گیا اور سیکرٹری کی منظوری کے بغیر اس یونٹ کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مزید 5نئے یونٹس میں تقسیم کر دیا گیا جو کہ مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض کیا گیا تھا فروی 2016میں32مرلے میں سے 16مرلے کو تقسیم کیا گیا اور اس میں نئے یونٹس قائم کرتے ہوئے ان کو 5کرایہ داروں کو دیا گیا جس میں علی رضا کو یونٹ 1Aکا کرایہ 4195روپے جبکہ محمد فیاض کو یونٹ 1Bکرایہ 3345روپے محمد عارف کو یونٹ 1Cکرایہ 2503ڑروپے عاشق علی کو یونٹ 1Dکرایہ 3327روپے اور محمد عمر کو یونٹ 1Eغیر قانونی تقسیم کرتے ہوئے اس کا ماہانہ کرایہ 1037روپے مختص کیا گیا تھا جس پر 10سال گزرنے کے بعد بھی اس غیر قانونی اقدام پر انکوائری نہ کی جا سکی محکمانہ ذرائع کے مطابق موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اول اور سابق زیڈ اے لاہور زون کی جانب سے سیکرٹری کی منظوری کے بغیر حق نواز سے ملحقہ محمو د بوٹی سے ملحقہ پراپرٹی کو تقسیم کیا گیا جس کے خلاف کارروائی ہونے کی بجائے اہم عہدے سے نوازا گیا ہے اور موجودہ سیکرٹری بھی کیش بکسوں اور سابق انتظامیہ اور اس دور میں ملیاتی اور پرکشش سیٹوں پر کام کرنے والے ملازمین کے خلاف کمر بستہ ہیں۔ سابق زیڈ اے لاہور زون اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اول عظیم حیات سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا انہوں نے موقف نہ دیا اور پی آر او شکور کی جانب سے کال اٹینڈ نہ کی گئی۔
محکمہ اوقاف، سابق ایڈمنسٹریٹر کا غیرقانونی اقدام، حق نواز ٹرسٹ غیرقانونی 5 حصوں میں تقسیم


















