5 ہزارکے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، رکن پنجاب اسمبلی

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزارکے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ایم پی اے ارشد ملک نے کہا 5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے،قائد ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔