اٹلانٹا (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی مراکش کی فیفا ورلڈکپ 2026 مہم کے اختتام پر جذباتی ہو گئیں۔ فرانس کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں 0-2 کی شکست کے بعد نورا فتحی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آبدیدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
مراکشی نژاد ابھارتی اداکارہ ماضی میں بھی متعدد مواقعوں پر مراکش کی قومی فٹ بال ٹیم کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔ اس بار بھی وہ ٹیم کی کامیابی کیلئے پرامید تھیں تاہم شکست کے بعد ان کی مایوسی واضح نظر آئی۔
ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد نورا فتحی کو سٹیڈیم پہنچنے کیلئے کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا جس دوران میچ کے آغاز میں انتہائی کم وقت ہونے کے باعث انہوں نے دوڑ بھی لگائی۔ مراکش کی شکست کے بعد نورا فتحی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوریز میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے نورا فتحی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مراکش کی ٹیم کی کوششوں کو بھی خوب سراہا۔ اگرچہ مراکش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا لیکن ٹیم نے مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
فیفا ورلڈکپ ، کوارٹر فائنل میں مراکش کو شکست، نورا فتحی آبدیدہ ہوگئیں



















