پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک،تحقیقات شروع


لندن :(مشرق نیوز) پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک،تحقیقات شروع کردیں۔

ہوم آفس کے مطابق پرامن احتجاج ،آزادی اظہار کے مطلق حقوق نہیں، قانونی حدود ہیں، پرامن احتجاج کا حق صرف قانون کے دائرے میں ہے، تشدد، دھمکی ، خوف پھیلانے کی اجازت نہیں،آزادی اظہار، نفرت، تشدد پر اکسانے یا مجرمانہ روئیے تک نہیں پھیلتی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہروں کےخلاف پولیس کو کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہیں،عوام کو ہراساں کرنے، خوف یا بے چینی پھیلانے والے مظاہروں پر قانونی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، نفرت انگیزی ،عوام کو ڈرانے دھمکانے کے جرائم پر قانون پوری سختی سے نافذ ہوگا،پرامن احتجاج ،عوامی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے۔

برطانوی حکومت نے احتجاج ،نفرت انگیز جرائم کے قوانین کا جائزہ لیا تاکہ آزادی اظہار ،عوامی تحفظ میں متوازن حدود برقرار رہیں،برطانوی حکومت نے احتجاج ،نفرت انگیز جرائم کے قوانین کا جائزہ لینے کےلئے لارڈ میکڈونلڈ کی سربراہی میں ریویو کرایا،ریویو میں آزادی اظہار، پرامن احتجاج ،عوامی تحفظ کے درمیان متوازن حدود کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔