لاہور: (نمائندہ خصوصی) ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد،وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے استقبال کیا،سکندر مومنی کی زیر قیادت ایرانی وفد نے علامہ اقبال کے مزار کا دورہ کیا، فاتحہ خوانی ،پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور بریفنگ دی،ایرانی وفد لاہور کے تاریخی مقامات بھی گیا،ثقافتی و مذہبی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،سکندر مومنی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے حضرت بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی ،پاکستان و ایران کی سلامتی، امن اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعا مانگی۔
ایرانی وزیر داخلہ کی مزار اقبال پر حاضری،فاتحہ خوانی،پھول چڑھائے



















