عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں شاہد خاقان عباسی نے کہا حیرت ہوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر عوام پاکستان کو ڈی لسٹ کیا گیا،پارٹی نے قومی جنرل کونسل، قومی عہدیداروں کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، نتائج، تفصیلی دستاویزات 6 اپریل کو الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں،انٹرا پارٹی الیکشن میں 12ہزار 84 اراکین نے شرکت کی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جمہوری، شفاف انداز سے کرائے گئے، فعال سیاسی جماعت کو غیر منصفانہ، غیر معمولی انداز میں ڈی لسٹ کرنا ناقابل فہم ہے،الیکشن کمیشن ڈی لسٹ کیس کی فوری سماعت کرے، اپنا موقف واضح کرنے کا موقع دیا جائے۔