کراچی:(بیورورپورٹ)انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے 3مقدمات میں بری،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے بریت درخواست منظور کرلی۔
وکیل صفائی نے دوران سماعت کہا مقدمے میں 2ملزم پہلے ہی بری ہوچکے ،انمول عرف پنکی کو شریک ملزموں کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا،شریک ملزموں کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔
سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 2020، 2021 اور 2022 میں درج 3 مقدمات میں بری کردیا۔
انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے 3مقدمات میں بری


















