افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھ گئے، اقوام متحدہ


نیویارک: (بیورورپورٹ) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت کام کرنےوالی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی مسلسل حمایت نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی تعداد ،ہلاکت خیزی بڑھانے میںکردار ادا کیا ،رپورٹ میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش خراسان ،بلوچ لبریشن آرمی کے درمیان بڑھتے عملی و سہولت کاری کے روابط کی بھی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق طالبان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، نتیجے میں پاکستان کےخلاف حملوں میں اضافہ ہوا ،فوجی جھڑپوں کی نوبت آئی،تنازع دہشتگرد گروہوں کےلئے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے، افغان حکام نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں سے تقریباً 2000ٹی ٹی پی جنگجووں ،خاندانوں کو افغانستان کے اندرونی علاقوں میں منتقل کیا تاکہ گروہ کو قابو کرنے کی کوشش کی جا سکے۔