اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے،سینٹ کے اجلاس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معاملہ زیر بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی، ہم نے پارلیمنٹ ہاوس میں احتجاجی دھرنا دیا، پارلیمنٹ ہاوس کے دروازے تالے لگا کر بند کر دئیے گئے،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا کر پارلیمنٹرینز کو بند کر دیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان پر جعلی پرچے ہیں،بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کو ایک اور انجکشن لگنا ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،مزید بر آں بانی کا علاج کراﺅ،سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج ، بانی کے مقدمات مقرر کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ،احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، ایم حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی،احتجاج کے شرکاءنے بانی عمران خان کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات نہیں ہوسکی ،رجسٹرار کا نمبر بھی بند ہے، پارلیمنٹیرینز باہر دھرنا دئیے انصاف کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں اور انصاف ملے،پی ٹی آئی رہنما علی خان نے کہا بانی کو آنکھ کے علاج کےلئے ہسپتال لے جایا جائے، سپریم کورٹ نے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا،کیا رپورٹ داخل دفترکرنے کےلئے تھی؟
بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، حکومت گرانے نہیں دیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس



















