افواج ریڈ لائن،خلاف کوئی بیان برداشت نہیں،کشمیر کا فیصلہ عوام ہی کرینگے،بلاول


مظفر آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے افواج ریڈ لائن،خلاف کوئی بیان برداشت نہیں،کشمیر کا فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

مظفر آباد میں پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا افواج پاکستان ریڈ لائن ، کشمیر سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے بلند ہونے والی کسی آواز کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پرتشدد احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی،کشمیر کا فیصلہ عوام ہی کریں گے لیکن بندوق ،دھرنے کے زور پر کوئی آئینی تبدیلی نہیں کی جا سکتی،خراب حالات سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا، معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہاآزاد کشمیر کا بحران وفاقی وزرا کے بیانات کی وجہ سے پیدا ہوا اب وفاقی حکومت کو ہی موجودہ بحران ختم کرنا ہے،اسلام آباد میں بیٹھے کسی شخص کو کہنے کی اجازت نہیں وہ فیصلہ کرے کون کشمیری ہے اور کون نہیں، موجودہ حالات کا مقابلہ طاقت کے استعمال سے نہیں ہو سکتا، کشمیریوں کا پسینہ گرے گا تو ہمارا خون گرے گا،مظاہرین احتجاج اور دھرنے ختم کردیں۔