لاہور (اپنے نمائندے سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے مون سون سیزن پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں بارش کے پانی سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں واسا لاہور کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش بھی دی جو کہ واسا لاہور کا اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی قیادت میں 4 سال میں تاریخ رقم کی گئی ہے جو انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی تمام واسا آفیشل مبارکباد کے مستحق ہیں، گڈ لک ایم ڈی اینڈ ڈی ایم ڈی واسا اینڈ ٹیم۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی واسا لاہور کی بہترین کارکردگی کی بھرپور ستائش



















