اسلام آباد: (بیورورپورٹ)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف کو یوم آزادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
اپنے تہنیتی پیغامات میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا روس ،پاکستان کے تعلقات کامیابی کےساتھ فروغ پارہے ہیں،دونوں ممالک میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی و دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری ہے،اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
یوم آزادی پر تہنیتی پیغامات،پاک روس تعلقات کامیابی کےساتھ فروغ پارہے ہیں،پیوٹن


















