اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے محنت سے بحال کیا گیا معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دینگے،2026-27میں 4فیصد شرح نمو کا ہدف مقرر،اڑان پاکستان کے تحت اصلاحات تیز کی جائیں گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاغیر یقینی عالمی حالات، جغرافیائی کشیدگی، توانائی کی عالمی رسد میں رکاوٹوں ، تیل قیمتوں میں اتار چڑھا ﺅکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کے سفر کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے، حکومت نے بروقت ،موثر معاشی فیصلوں کے ذریعے ملک کو دیوالیہ پن کے خطرے سے نکال کر معاشی بحالی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔
محنت سے بحال معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دینگے،احسن اقبال



















