ماسکو،کیف:(مشرق نیوز)روس کا یوکرین پر رواں سال کا سب سے بڑا حملہ،متعدد افراد ہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فضائیہ نے حملے کے دوران 24 بیلسٹک ، 4اینٹی شپ میزائل اور 115 ڈرون داغے ،رہائشی عمارتوں، ریلوے سٹیشن، گودام وشہری تنصیبات نشانہ بنایا گیا،کئی مقامات پر شدید آگ بھڑک اٹھی،رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا اتحادی ممالک بیلسٹک میزائل روکنے والے انٹرسیپٹر بروقت فراہم کرتے تو بہت سی جانیں بچ جاتیں،یوکرینی فوج کو فضائی دفاعی نظام کی فراہمی میں تاخیر پر بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، رواں برس اتحادی ممالک کے میزائل انٹرسیپٹرز فراہم نہ کرنے سے روسی حملوں کا مقابلہ کرنا مزید مشکل ہو گیا۔
روس کا یوکرین پر رواں سال کا سب سے بڑا حملہ،متعدد افراد ہلاک،درجنوں زخمی


















