کراچی، ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض ، تعداد 10 ہو گئی

کراچی (مشرق نیوز) شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض سامنے آ گیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی، مریض اس وقت نیپا ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں جبکہ پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس وائرس مثبت آنے پر بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

خیال رہے شہر قائد کے نیپا ہسپتال میں اب تک ایم پاکس کے 7 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ شہر میں مجموعی طور پر موذی مرض کے 10 مریض ہیں۔