اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے سپیکر ایاز صادق کو جواب دیتے ہوئے کہاآپ نے کہا تھا آرمی چیف کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، آپ کے مطابق آرمی چیف نے کہا جاسوس کو چھوڑو ورنہ بھارت حملہ کر دے گا، آپ کا تعلق ن لیگ ،پیپلز پارٹی کےساتھ مجھ سے پرانا نہیں، آپ کی فوج سے محبت کب جاگی۔
اچکزئی نے کہاسپیکر صاحب اگر آئین و جمہوریت ہے تو آئیں آمریت کیخلاف استعفے دینے والے ججوں کو قومی ہیروز قرار دیں، پارلیمان کو آزاد کرنے کا معاہدہ کریں،فوج کو صرف متنازع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں، نہ چھیڑیں ورنہ بہت تنگ ہوں گے۔
آپ کی فوج سے محبت کب جاگی ،اچکزئی کاسپیکر کو جواب



















