9مئی کیس،پی ٹی آئی رہنما ﺅں کو 10،10سال قید ،قریشی بری

لاہور :(کورٹ رپورٹر)9مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ ،عدالت نے مغلپورہ لاہور میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری کو 10،10سال قید کی سزا سنا دی ،شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9مئی کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 37گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی، دوران ٹرائل ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیاگیا۔