پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دےدی،نئے ٹیکس عائد،جرمانوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا۔
نئے فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال صوبائی حکومت 182 ارب سے زائد ٹیکس جمع کرے گی،پہلی مرتبہ کرپٹو و ڈیجیٹل اثاثوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد ،پی او ایس اور ای انوائسنگ سسٹم نہ لگانے پر جرمانہ 2 سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ،رکشوں، وینز اور بسوں کےلئے نئی سالانہ ٹیکس شرح مقرر ،کاروبار کو ٹیکس اتھارٹی کےساتھ رجسٹرڈ نہ کرنے پر 4 لاکھ روپے جرمانہ یا ایک سال قید،ٹیکس فراڈ پر 5 لاکھ جرمانہ، 5 سال تک قید ،واجب الادا ٹیکس کے 100 فیصد کے برابر اضافی جرمانے ہوں گے۔
کاروباری لین دین بینک کے ذریعے نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا تجویز کردی گئی،نئے مالی قوانین کے مطابق صوبے میں ٹیکس نظام کو مزید سخت اور ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے تاکہ محصولات میں اضافہ ، شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
کے پی اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دےدی،نئے ٹیکس عائد



















