دوحہ مذاکرات کا اثر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں

دوحہ:(مشرق نیوز )دوحہ مذاکرات کا اثر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 73سینٹ یا 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 1.21 فیصد کمی کے بعد 67.75 ڈالر فی بیرل رہی۔