ایران تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا،صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے ایران تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ،تہران میں مہنگائی 300 فیصد ، حال ہی میں نیا ریڈار سسٹم دوبارہ اڑا دیا اب ایران کے پاس کوئی ریڈار نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا بھارت ،پاکستان کے درمیان جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے کہامیں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا، پاکستان ،بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔

ٹرمپ نے کہا ایلون مسک کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے، مسک کو ٹریلینئر بننے پر مبارکباد دی ،واحد صدر ہوں جس نے اپنی تنخواہ چھوڑی، بہت بڑی رقم ہے،سمجھ سے بالاہے کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے، اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد تک تھی۔