جوہری مرکز کو نشانہ بنائینگے،ٹرمپ،آبنائے ہرمز دھمکیوں سے نہیں کھلے گی،ایران

واشنگٹن،تہران،بیجنگ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)کشیدگی میں اضافہ،امریکہ ،ایران کے ایک دوسرے پر بھرپوروار،صدر ٹرمپ نے پک ایکس ماونٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دےدی۔

سینٹ کام نے اعلان کیا امریکی افواج نے ایران کے مختلف فوجی اہداف کےخلاف نئی کارروائی کے دوران متعدد ساحلی و دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ،جدید و انتہائی درست ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیار استعمال کیے۔

ادھر پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن نصر 2 کے تحت اردن میں امریکی فوج کے زیر استعمال ائیر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ،بیس ایران پر حملوں کےلئے استعمال ہورہی تھی۔

دوسری جانب مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پک ایکس ماونٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاایران کےخلاف کارروائیاں مزید 2 سے 3ہفتے جاری رہ سکتی ہیں،پک ایکس ماو¿نٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں ، مفاہمتی یادداشت آزمائش تھی، پاسداری نہیں کی گئی، ایران کی فوجی قوت کو ختم کرکے پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا۔

ٹرمپ نے کہاجنگ کے خاتمے کےلئے ایران کےساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے،ایران کے تمام رہنما ،بہترین لیڈر مارے گئے ،90 فیصد امکان ہے مجتبیٰ خامنہ ای بھی زندہ نہیں ۔

دریں اثنا ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل اکرم نے کہا آبنائے ہرمز جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے نہیں کھلے گی ،امریکہ کو عالمی قوانین و ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے،ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کرے گا،آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ امریکہ ایران کے حقوق کا احترام کرے،مسلح افواج رہبر انقلاب سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہااردن کے عوام امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں، فلسطینیوں کی مدد اور خطے میں امن ممکن ہوگا۔