پنجاب اسمبلی میں فضل الرحمن کے بیان کےخلاف تیسری مذمتی قرارداد جمع


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) امیر جے یو آئی فضل الرحمن کے بیان کےخلاف تیسری مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، سعودی عرب میں موجود چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے ڈیجیٹل دستخط کےساتھ قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا ئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا فضل الرحمن کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی یکجہتی کے منافی ،شہدا کی تضحیک کر کے کس کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟،قربانیوں کا تمسخر اڑانا کسی بھی صورت مناسب نہیں،تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی مفاد مقدم ،ذمہ دارانہ طرز عمل اپنائیں۔