پنجاب،کے پی میں بارشوں سے تباہی،متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی


اسلام آباد،لاہور،پشاور،رائیونڈ،سرائے عالمگیر،گوجرانوالہ،فیصل آباد:(نمائندگان)پنجاب،کے پی میں بارشوں سے تباہی،متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ نہ رکا،نشیبی علاقے زیر آب ،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کرنا پڑ ا۔

مرنے والوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں،دوسری جانب دریاﺅں میں پانی کابہاﺅ مزید بلند ہوگیا،پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔