دستیابی یقینی بنانے کےلئے10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی تیاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ملک میں بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کےلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی تیاری شروع ،وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گندم کی درآمد پر تمام وفاقی ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ کی سفارش کر دی ، صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے بھی استثنیٰ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق پاسکو کی گندم فراہمی پر لاگت کا تخمینہ 141 ارب لگایا گیا ، 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد پر تقریباً 34 کروڑ ڈالر خرچ ہونے کا امکان ہے۔