اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے بلاول بھٹو قومی لیڈر بنیں،تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں ،ووٹ کےلئے نفرت نہیں بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے، ن لیگ میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت تھی اور نہ ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاجوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھورنے کالعدم قرار دیا،وفاقی حکومت فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں ،باتوں باتوں میں فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو قومی لیڈر بنیں،تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں،رانا ثنا



















