فیسکو کی نجکاری، ترکیہ، چینی سمیت 12 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کااظہار دلچسپی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیسکو کی نجکاری میں ترکیہ، چینی سمیت 12 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کااظہار کردیا۔

نجکاری کمیشن اعلامیے کے مطابق فیسکو کی نجکاری کیلئے مجموعی طور پر 12 اظہار دلچسپی (EOIs) موصول ہوئے ،سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی کے 51 سے 100 فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی،ترکیہ 3، چین ایک سرمایہ کار ،8 پاکستانی کاروباری گروپس نے اظہار دلچسپی جمع کرایا۔

مشیر نجکاری ایم علی نے کہا فیسکو کی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اہم سنگ میل ہے،پری کوالیفکیشن کے مرحلے میں موصول ہونےوالے اظہار دلچسپی ،اسٹیٹمنٹس آف کوالیفکیشن کا جائزہ لیا جائے گا، اہل قرار پانے والے سرمایہ کاروں کو نجکاری کے اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے ۔