ضم اضلاع میں ٹیکسز کا فیصلہ واپس ورنہ ردعمل سخت ہوگا، سہیل آفریدی

پشاور:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے ضم اضلاع میں وفاقی ٹیکسز نامنظور ، فیصلہ واپس نہ ہوا تو سخت ردعمل دیں گے۔

گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاخیبرپختونخوا حکومت ضم اضلاع میں کوئی ٹیکس نہیں لے رہی ،ملاکنڈ ڈویژن میں سیلز ٹیکس آن سروسز واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،صوبے کے مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں ،قائدین کے تعاون کو سراہتے ہیں،خیبرپختونخوا میں سیاسی کلچر تبدیل ،عوامی مسائل پر سب اکٹھے ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاوفاقی حکومت سے مذاکرات کےلئے اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دیا جائے گا،عوامی مفاد حکومت کی ترجیح ہے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے صوبائی ایکشن پلان تیار کیا گیا ،موثر عملدرآمد سے 4ماہ کے اندر امن کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے،امن و امان کے معاملے پر الگ جرگہ ،خیبرپختونخوا کے مالی حقوق کےلئے اسلام آباد میں بھی جرگہ بلائینگے۔