نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراونڈ کردیا،رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو پیش آنےوالے واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنے زیر استعمال تمام 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراونڈ کر تے ہوئے جامع تکنیکی جانچ شروع کر دی،ذرائع کے مطابق فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ مغربی محاذ پر واقع فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا،تیجس کے حوالے سے 53 اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی،حادثے کے وقت طیارہ ٹیک آف کی رفتار (170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد) حاصل کر رہا تھا جس میں پائلٹ زخمی ہو گیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی جس کے باعث پورے بیڑے کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا گیا ،تیجس کے 2016 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد یہ تیسرا بڑا نقصان ہے۔
بھارت نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کا مکمل فلیٹ گراونڈ کردیا



















