اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان 12 اور 13 جولائی کو خواتین پر او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرےگا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کامیاب کانفرنس کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا،وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ ،ایجنڈے، سکیورٹی، پروٹوکول اور لاجسٹکس پر غور کیا گیا،اسحاق ڈار نے وزارت انسانی حقوق کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تمام اداروں کو قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور بروقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا



















