مظفرآباد:(مشرق نیوز)ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا ،استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید ناراض تھے،جلد پریس کانفرنس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کےلئے دیرینہ کارکنوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرلیا،نئے شامل ہونے والوں کو پرانے کارکنوں پر فوقیت نہیں دی جائے گی،ٹکٹ خالصتاً میرٹ پر دئیے جائیں گے۔
ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات،سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سے مستعفی


















