پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزر رہے تھے موٹرسائیکل سوار کو خاتون کا ہاتھ کھینچتے دیکھا ،ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے واپس مڑے اور موٹرسائیکل کے قریب جا کر صورتحال جاننے کی کوشش کی،خاتون گروپ کیپٹن عاصم کی گاڑی کی جانب آ گئی، مبینہ ملزم سعد نے بدکلامی کی اور پھر فائرنگ کر دی ،کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون نے بیان دیا ملزم دفتر میں کولیگ ،کام پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی گئی،بعد میں راستہ تبدیل کرکے کسی اور مقام پر لے جانا چاہتا تھا،گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت مداخلت کرکے محفوظ بنایا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیاملزم کی جلد گرفتاری ،شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔