اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی مختلف کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف آئندہ اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی پروگراموں اور اجلاسوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ)، ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔