کوئٹہ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آپریشن شعبان ،سکیورٹی فورسز نے مزید16خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان ، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کےخلاف مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے،تازہ کارروائیوں میں مزید16خوارج منطقی انجام کو پہنچے،سکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں ،دور دراز راستوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی ،زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا،5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان و دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میںمجموعی طور پر 102 دہشتگرد مارے گئے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ ،وزیراعلیٰ نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بہادر فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے فورسز کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں،دہشتگرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں، جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے، امن دشمنوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
آپریشن شعبان ،سکیورٹی فورسز نے مزید16خوارج کو جہنم واصل کردیا


















