بجلی بلوں پر مختلف ٹیکسوں کی مد میں عوام سے476ارب کی وصولی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی بلوں پر مختلف ٹیکسوں کی مد میں عوام سے476ارب کی وصولی ،ایف بی آر حکام نے انکشاف قائمہ کمیٹی میں کیا۔

دستاویزات کے مطابق وصولیوں میں 351ارب سیلز ،124ارب انکم ٹیکس پر مشتمل ہیں، انکم ٹیکس (ودہولڈنگ ٹیکس)کی مد میں صنعتی صارفین سے 66ارب، کمرشل 52ارب، نان فائلرز گھریلو صارفین سے 4ارب 82کروڑ ،سیکشن235اے کے تحت دیگر گھریلو صارفین سے ایک ارب 37کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

قائمہ کمیٹی نے بینکوں میں خواتین کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کا معاملہ بھی اٹھایا، سینیٹر زرقا نے کہا کئی بینکوں میں خواتین کو عبایا پہننے پر مجبور کیاجارہا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا بینکوں کو واضح ہدایت جاری کردی خواتین کو عبایا پہننے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔