اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چناب پر4 نئے ڈیمز بنانے کا منصوبہ،واپڈا نے فزیبلیٹی سٹڈی شروع کردی، تقریباً 45 لاکھ ایکڑفٹ مجموعی ذخیرے کی صلاحیت کے چاروں ڈیمز کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ 298ارب ہے،ڈیمز وزیرآباد، مڈھ رانجھا، چنیوٹ ،شاہ جیونہ کے مقام پر بنائے جائینگے۔
سندھ حکومت نے فزیبلٹی سٹڈیز، پی سی ون دستاویزات ،ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کی تفصیلات مانگ لیں، ماحولیاتی و زیریں بہاو پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے مکمل معلومات دینے کا بھی مطالبہ کردیا۔
دریائے چناب پر4 نئے ڈیمز بنانے کا منصوبہ،فزیبلیٹی سٹڈی شروع

















