پی اینڈ ڈی کی زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق،2زخمی

لاہور: (کرائم رپورٹر)پی اینڈ ڈی کی زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں مزدور 50فٹ کی بلندی سے نیچے گرے، زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ آئی جی آفس کے سامنے پی اینڈ ڈی کی عمارت میں پیش آیا، تعمیراتی کام کے دوران احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی گئی ،ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے۔