وزیراعظم نے کیش لیس اکانومی پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد: ( ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔

عطا تارڑ نے کہا شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے، وزیراعظم شہباز شریف ٹیکنالوجی و مالیاتی خدمات کے انضمام پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب میں سرکاری شعبے کی پہلی ویڈیو کانفرنسنگ سروس متعارف کرائی گئی، حکومت پاکستان مالی شمولیت پر یقین رکھتی ہے، ٹیکنالوجی کا فروغ شمولیت اور کارکردگی میں اضافے کا ذریعہ ہے۔