ناقابل فراموش ویک اینڈ ، سی این این پر بسنت فیسٹیول کی خصوصی کوریج

لاہور:( رپورٹنگ ٹیم) سی این این نے 25برس بعد منائے جانےوالے بسنت فیسٹیول پر خصوصی ویڈیو رپورٹ نشر کرتے ہوئے شہر کی فضاﺅں کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجا ہوا دکھایا اور ناقابل فراموش ویک اینڈ قراردےدیا۔

رپورٹ میں کہا گیاماضی میں دھاتی و شیشے لگی ڈور کے استعمال، چھتوں سے گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات کے بعد تہوار ممنوعہ قرار دیا گیا تاہم اب سخت حفاظتی اقدامات کےساتھ محدود مدت کےلئے بحال کیا گیا،بسنت کی واپسی پر طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، پتنگیں اپنی اصل قیمت سے 4گنا تک فروخت ہوئیں،مرکزی مقامات کی چھتیں لاکھوں روپے میں کرائے پر دی گئیں۔

سی این این نے کہا چند ہی دنوں میں کروڑوں روپے کی پتنگیں فروخت ہوئیں،3روزہ تقریبات کے سکیورٹی و حفاظتی انتظامات پر کڑی نظر رکھی گئی ،لاہور ایک بار پھر رنگوں، جوش اور خوشی سے بھرپور منظر پیش کرتا رہا۔