چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات، تعاون پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اقوامِ متحدہ کے وفد کی ملاقات،تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت اور ڈیٹا پر مبنی اصلاحاتی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی و عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ ،شہری دوست، جامع و موثر نظامِ انصاف پر زور دیا،انصاف کے نظام ،گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہامضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی و جمہوری حکمرانی کی بنیاد ہے،پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے اداروں کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔

ملاقات میں تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت ،ڈیٹا پر مبنی اصلاحاتی تعاون پر اتفاق کیاگیا،پالیسی سپورٹ ،عالمی بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی ،فریقین نے منظم رابطے ،مسلسل شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔