لاہور:(وقائع نگار)آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے بسنت پر پنجاب میں 20 ارب سے زائد کا کاروبار ہوا ،صوبائی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہابسنت کے دوران صرف پتنگ ،ڈور کا کاروبار ہی 3ارب سے زائد رہا ،بانس، کاغذ، مزدوری و دیگر متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد نے بھرپور روزگار حاصل کیا،بانس ، پیپر فروش، مزدور ہو یا کاریگر سب نے تہوار سے فائدہ اٹھایا،وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بسنت کی بحالی سے نہ صرف ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا بلکہ 3روزہ تہوار خیریت سے مکمل ہوا ،کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا،حکومت کےساتھ ملکر بسنت کےلئے ایس او پیز تیار کیے گئے،کچھ مواقع پر قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا،منافع خور عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
بسنت پر 20 ارب سے زائد کا کاروبار ،روزگار کی فراہمی



















