واشنگٹن (مشرق نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نزلہ، فلو، کووڈ اور الرجی سے بیک وقت بچاو دینے والی ایک یونیورسل ویکسین کی تیاری اب حقیقت کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔امریکہ میں سٹینفورڈ میڈیسن کے محققین نے چوہوں پر ایک ایسے ویکسین فارمولے کا تجربہ کیا ہے جو مختلف سانس کی وائرل بیماریوں، سیپسس پیدا کرنے والے بیکٹیریا اور یہاں تک کہ گھریلو گرد کے ذرات (ہاوس ڈسٹ مائٹس) کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
یہ ویکسین ناک کے ذریعے سپرے کی صورت میں دی جاتی ہے اور پھیپھڑوں میں کئی ماہ تک وسیع حفاظتی اثر برقرار رکھتی ہے۔اگر یہی ویکسین انسانوں کیلئے تیار کر لی گئی تو سردیوں میں سانس کی بیماریوں سے بچاو کیلئے ہر سال لگنے والے متعدد ٹیکوں کی ضرورت ختم ہو سکتی ہے بلکہ یہ مستقبل میں پیدا ہونے والی نئی وباوں کے خلاف بھی موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
سٹینفورڈ میڈیسن میں انسٹیٹیوٹ فار امیونٹی، ٹرانسپلانٹیشن اینڈ انفیکشن کے ڈائریکٹر اور اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر مالی پولیندرانکا کہناتھا کہ ان کی میری نظر میں یہ مختلف النوع سانس کی بیماریوں کیخلاف ایک حقیقی یونیورسل ویکسین ہے۔
الرجیز، نزلہ اور زکام سے بچاو کیلئے یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب



















