اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی چھوڑ کر آئی پی پی میں شامل ہونےوالے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کشمیری پاک فوج کی گاڑیوں کو بھی چومتے ہیں مگرراستے بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہالوگ نظام سے تنگ ،آزاد کشمیر مکمل بند ،لوگ شاہراہوں پر دھرنے دئیے بیٹھے ہیں، عوام کے مسائل حل کرکے خوشحالی فراہم کریں گے،سیاسی جماعتوں میں اجارہ داری ہے کسی کو سانس لینے کی اجازت نہیں ہوتی۔
کشمیری قوم کو راستے بند کرنے پر مجبور کیاگیا، سردار تنویر الیاس


















