اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا، سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاونسز) ترمیمی ایکٹ2026سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے پیش کیا گیا۔
ترمیمی ایکٹ کے متن میں کہا گیا سابق اراکین پارلیمنٹ کومفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حقداربنایاجائےگا،شریک حیات ،28سال سے کم عمرکے زیرکفالت بچے بھی مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے،ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز ،فیملیز کو سہولت پہلے سے حاصل ہے ،سابق اراکین پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز کے مساوی لایاجائے۔
سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ ، بچوں کیلئے مفت بلیو پاسپورٹ ،بل منظور



















