گوجرانوالہ،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)متنازع تقریر پرفضل الرحمن کےخلاف درخواست دائر،گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے امیر جے یوآئی کوطلب کرلیا۔
درخواست گزار منظور قادر بھنڈر نے موقف اختیار کیا فضل الرحمن نے شہدا کا مذاق اڑایا، پاک فوج کےخلاف ہرزہ سرائی پر قانونی کارروائی کی جائے،ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے فضل الرحمن کو 28 جولائی کو عدالت طلب کرلیا۔
دوسری جانب سیشن عدالت لاہور میں اندراج مقدمہ کی درخواست پرڈائریکٹر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کرلیاگیا،عدالت نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی، ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف نے سماعت کی، درخواست گزار شہری وقار کے وکیل مدثر چودھری ،علی شان مناواں نے دلائل دئیے۔
متنازع تقریر پرفضل الرحمن کےخلاف درخواست دائر،28جولائی کو عدالت طلبی



















