ایرانی وزیر داخلہ کی پیر کو اعلیٰ سطحی وفد کےساتھ پاکستان آمد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایرانی وزیر داخلہ پیر کو اعلیٰ سطحی وفد کےساتھ پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کی دعوت وزیر داخلہ محسن نقوی نے دی،پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، سرحدی تعاون و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے،سکندر مومنی کےساتھ مختلف وزارتوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی ہوں گے۔