نظریاتی قربت، افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی پر آمادہ نظر نہیں آتے: امریکی جریدہ

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی جریدے فارن پالیسی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان طالبان نظریاتی و عملی قربت کے باعث کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی پر آمادہ نظر نہیں آتے، قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی ثالثی کی کوششیں کالعدم ٹی ٹی پی کو لگام دینے پر افغان طالبان کو رضامند کرنے میں ناکام رہیں، طالبان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات نے کشیدگی کو مزید پیچیدہ بنا دیا، طالبان پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی کو داخلی سطح پر اپنی ساکھ مضبوط کرنے کےلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں،فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت تنازعات عدم استحکام کا باعث ہیں لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع پھٹ پڑا تو خطے میں دہشت گردی کے خطرناک حد تک پھیلاو جیسے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں،جریدے نے خبردار کیا افغانستان پاکستان تنازع مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے جو جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات کےخلاف حملوں کو ہوا دینے اور خطے میں وسیع تر میں افراتفری کا باعث بن سکتا ہے۔